وہاڑی سے خبر شامل کرتے اپنے ڈپٹی ایم ڈی پنجاب علیم چوہدری سے ۔۔
وہاڑی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دیسی گھی کی بڑی کھیپ پکڑلی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ماہا سعید کی سربراہی میں الجنت کالونی میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ پر کارروائی، 700 کلو ملاوٹی دیسی گھی تلف، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، یونٹ کی پروڈکشن بند۔۔۔
وی او
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے الجنت کالونی چلڈرن پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دیسی گھی بنانے والا یونٹ پکڑلیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گھی کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر مضر صحت گھی تلف کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری گھی موقع پر تلف کرکے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مصنوعی اور ملاوٹی خوراک بنانے والوں سے آہنے ہاتھوں نمٹیں گے





