خبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندے لطیف خاں کرائم رپورٹر زور نیوز رجسٹرڈ سیالکوٹ سے ۔ اورکا ٹرینر جیسیکا ریڈکلف کی موت ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی . سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ ایک پالتو وہیل نے اورکا ٹرینر پر حملہ کرکے اسے جان سے مار دیا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگ خوفزدہ ہوگئے کیونکہ یہ منظر واقعی حقیقت کے بہت قریب لگ رہا تھا، حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔
جی ہاں !! اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں بلکہ جیسیکا ریڈکلف نام کی کوئی ٹرینر موجود ہی نہیں اور یہ سارا واقعہ محض مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ایک جھوٹا قصہ ہے۔ اس قسم کی جھوٹی کہانیاں اور ویڈیوز مبینہ طور پر جعلی خبری ویب سائٹس، فیس بک، ٹک ٹاک اور ریڈٹ پر وائرل کی جاتی ہیں
مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسی بڑے میرین پارک یا ایکویریم میں “جیسیکا ریڈکلف” نامی کوئی ٹرینر ہی کام نہیں کر رہی اور حالیہ دنوں میں اورکا کے حملے سے کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔ ماہرین نے واضح کیا کہ اس قسم کی جھوٹی کہانیاں ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں، جو اورکا سے متعلق پرانے حادثات کی شہرت کا فائدہ اٹھا کر توجہ حاصل کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں





